ویسٹ انڈیز کی پاکستان سے ٹی20 سیریز، ایک ٹکٹ خریدنے پر بڑی پیشکش

کراچی۰پاکستان امیج)امریکی شہر لاڈرہل میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان شیڈول ٹوئنٹی 20 سیریز کے لیے منتظمین نے شائقین کو ایک ٹکٹ خریدنے پر دوسرا مفت دینے کی پیشکش کر دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 31 جولائی جبکہ دیگر 2 میچز دو اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں کے درمیان اس طرز میں اب تک 21 میچز کھیلے گئے.

قومی ٹیم کو اب تک 15 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی اور 3 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔

پاکستان نے دسمبر 2021 میں گزشتہ 3 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیز کو مات دی تھی، ان میں گرین شرٹس نے بالترتیب 63 رنز، 9 رنز اور 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *