‘ویرات کوہلی نے کہا ٹیسٹ کی طرح کھیلنا ہے، پلئیر آف دی میچ کے ایل راہول کی گفتگو

چنئی(پاکستان امیج)بھارتی بلے باز کے ایل راہول نےکہاہےکہ فیلڈنگ کے بعد میں نہا دھو کر فریش ہوا اور امید کرر ہا تھا کہ آدھے گھنٹے تک سکون کروں لیکن اس چیز کا موقع ہی نہیں ملا اورمجھے میدان میں آنا پڑا ۔ پلئیر آف دی میچ بننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی سے بہت زیادہ بات چیت نہیں ہورہی تھی ، ویرات نے بس یہ کہا تھا کہ کچھ دیر کے لیے ٹیسٹ میچ کی طرح کھیلنا ہے ، ٹیم کے لیے اس طرح کا کھیل پیش کرنے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ شروع میں فاس باولرز کو پچ سے مدد مل رہی تھی ، یہ ٹو پیس پچ تھی اور بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی اور نہ ہی اتنی مشکل تھی، چنئی میں اس طرح کی پچز ہی ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں آخری گیند پر باونڈری کھیل کر سنچری کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *