ویرات کوہلی نے پلیئر آف دی میچ بن کر رویندرا جدیجہ سے معافی مانگ لی

پونے(پاکستان امیج)بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں سنچری سکور کر کے پلئیر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہےکہ یہ اعزاز چھیننے پر رویندرا جدیجہ سے معافی مانگتا ہوں ۔ میچ کے بعد گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے لیے بڑا کردار ادا کرنا چاہتا تھا جس میں کامیابی ملی۔ ویرات کوہلی نے بتا یا کہ بلے بازی کے دوران شبمن گل سے کہا کہ اگر تم نے یہ اننگز خواب میں دیکھی ہے تو ، جا کر دوبارہ سو جاو کیونکہ ابھی یہ خواب شروع ہوا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی تھی جس نے مجھے اپنی گیم کھیلنے میں مدد فراہم کی ، مجھے جب موقع ملا تب باونڈریز سکور کیں ، ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی بہت اچھا ہو گیا ہے ، یہاں ہر کسی میں جیت کا جذبہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *