ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی(پاکستان امیج)بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے،بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا،سچن ٹنڈولکر نے 2003کے ورلڈکپ میں 673رنز بنائے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *