ویرات کوہلی نے میچ کی مفت ٹکٹیں مانگنے والوں سے تنگ آ کر ’مفید ‘ مشورہ دیدیا

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر ویرات کوہلی بھی میچ کی ٹکٹیں مانگنے والوں سے پریشان ہوگئے۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ ’جیسا کہ ورلڈکپ شروع ہوچکاہے تو میں اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ مجھ سے ٹکٹ کا تقاضا نہ کریں اور گھر میں بیٹھ کر ہی کرکٹ سے لطف اٹھائیں‘۔
کوہلی کی سٹوری پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے شوہر کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے خود بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’اور میں بھی یہ بتانا چاہتی ہوں کہ کوہلی کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پلیز مجھ سے بھی درخواست نہیں کی جائے‘۔اداکارہ نے بات کو سمجھنے کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *