ویرات کوہلی نے بھارت کیوں چھوڑا؟ ساتھی کھلاڑی کا انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونے کے فیصلے سے متعلق ان کے سابق ساتھی کرکٹر لیام لیونگ اسٹون نے دلچسپ حقائق بیان کیے ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے لیونگ اسٹون نے کہا کہ میدان میں جارحانہ انداز اپنانے والے کوہلی ذاتی زندگی میں نہایت نرم مزاج، دوستانہ اور خاندان سے محبت کرنے والے انسان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں غیر معمولی شہرت کے باعث ویرات کوہلی کو ہر وقت عوامی توجہ اور میڈیا کی نگرانی کا سامنا رہتا تھا جس سے وہ اکثر پریشانی محسوس کرتے تھے۔

لیونگ اسٹون کے مطابق کوہلی ایک ایسی زندگی کے خواہش مند تھے جہاں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ سکون سے وقت گزار سکیں اور بغیر کسی ہجوم یا غیر ضروری توجہ کے آزادانہ طور پر سفر کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد کوہلی نے زیادہ پرائیویسی اور بہتر خاندانی ماحول کی خاطر بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر سری رام نینے بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنی بے پناہ مقبولیت کے باعث معمول کی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو پا رہے تھے جس کے باعث انہوں نے لائم لائٹ سے دور رہنے کو ترجیح دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

اسرائیل نے فلسطینی ویمن فٹبال ٹیم کی دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیل (پاکستان امیج)اسرائیلی حکام نے فلسطین ویمن فٹبال ٹیم کی دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں رند الحلاوانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email