ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ممبئی (پاکستان امیج)بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ ( ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ون ڈے) میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ویرات کوہلی نے یہ اعزاز وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، جہاں انہوں نے شاندار 131 رنز بنائے۔

بھارت کے اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل اپنی 330 ویں لسٹ اے اننگز میں عبور کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *