لزبن(پاکستان امیج)پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو آج شہرت کے عروج پر ہیں اور ایک پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب وہ لوگوں کا بچا کھچا کھانا کھایا کرتے تھے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کرسٹیانو رونالڈو کے لڑکپن کا زمانہ ہے جب وہ لزبن کی سپورٹنگ اکیڈمی میں ہوتے تھے۔
وہ ہر رات اپنے ایک دوست کے ساتھ مکڈونلڈز جاتے اور بچے ہوئے برگرز اور دیگر کھانے کھاتے تھے۔ رونالڈو کے اس دوست کا نام فیبیو پیم ہے۔ فیبیو پیم بھی اکیڈمی میں ہوتا تھا اور رونالڈوکا بہت اچھا دوست تھا۔ تاہم مستقبل میں دونوں کے راستے بہت مختلف ہو گئے۔ ایک وقت تھا کی فیبیو پیم کو رونالڈو سے بہتر کھلاڑی قرار دیا جاتا تھا لیکن اس کا کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔
فیبیو پیم نے برطانوی اخبار دی سن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں کبھی رونالڈو کے خلاف پِچ پر نہیں کھیلا تاہم میں اسے بہت پہلے سے جانتا ہوں۔ ہم جب لزبن میں اکیڈمی میں ہوتے تھے، وہاں ہماری رہائش گاہ کے قریب مکڈونلڈز کی ایک برانچ تھی۔ ہم ہر رات وہاں جاتے اور لوگوں کے بچے ہوئے برگر وغیرہ کھاتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق فیبیو پیم کو بطور نوجوان کھلاڑی 7ہزار پاﺅنڈ ہفتہ معاوضہ ملنے لگا۔ یہ اس کے لیے بہت بڑی رقم تھی۔ تاہم اس نے ہوش مندی سے خرچ کرنے کی بجائے کاروں اور پارٹیوں فضول خرچی شروع کر دی۔ وہ 2003ءمیں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔ 2019ءمیں پیم کو منشیات سمگلنگ کے شبے میں گرفتار بھی کیا گیاتاہم بعد ازاں وہ بری ہوئے۔ تاہم ان بد عادات کی وجہ سے ان کا کیریئر تباہ ہو گیا۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image