وہ شہر جہاں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

کراچی(پاکستان امیج ) سندھ کے اہم شہروں میں آج حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پرموبائل فون سروس بند ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں صبح 8 سے رات 11 تک جبکہ حیدرآباد میں صبح 9 سے رات 8 بجےتک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں سے میرپورخاص میں صبح 7 سے رات 9 بجے، شہید بینظیر آباد میں صبح 10 سے رات 8 بجے، لاڑکانہ میں صبح 8 بجے سے رات 11 بجے اور خیرپور میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *