اسلام آباد(پاکستان امیج)سینیٹ سے بڑے بڑے نام ریٹائرڈ‘6 سال کی مدت پوری کرنے کے بعد مارچ 2024میں سینیٹ سے ریٹائر ہونے والے 49 سینیٹروں میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی‘قائد ایوان اسحاق ڈار‘رضا ربانی‘ مشاہد حسین سید‘اعظم سواتی ‘مشتاق احمدنمایاں ہیں۔ان سینیٹرز کو مارچ 2018میں منتخب کیا گیا تھا۔ان سینیٹرز میں12 پیپلز پارٹی،11 مسلم لیگ (ن)،8 تحریک انصاف ، 2 جے یو آئی( ف)،2 نیشنل پارٹی جبکہ ایم کیو ایم ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک سینیٹرشامل ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image