وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ؟ پی سی بی نے باضابطہ بیان جاری کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف اور اسد شفیق تاحال بطور رکن سلیکشن کمیٹی میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز سے ملاقات کر کے انہیں فری ہینڈ دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے ملاقات کی تھی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی ملاقات کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *