ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی مختصر سی فیملی میں نئے فرد کے اضافے سے متعلق ا پنے موقف سے آگاہ کردیا۔
اداکار وکی کوشل نے حال ہیں میں ایک ویڈیو شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی محبت بھری زندگی اور اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔جب میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ گھر میں پہلا شخص کون ہے جسے معلوم ہوا کہ آپ کترینہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ جس پر وکی نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انکے والد اور والدہ کو سب سے پہلے اس بات کا علم ہوگیا تھا۔اداکار سے سوال کیا گیا کہ آپکی شادی کو دو سال سے زیادہ ہو چکے ہیں کیا آپکا خاندان خوشخبری سننے کے لیے بے چین ہے۔
جواب میں وکی کوشل کا کہنا تھا کہ میرے گھر والوں کی طرف سے اہلیہ پر کسی خوشخبری کے حوالے سے کوئی دباﺅ نہیں ڈالا جارہا، کیونکہ میرے گھر والے ٹھنڈے مزاج لوگ ہیں۔یاد رہے کہ یہ جوڑا دسمبر 2021 شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔
Pakistan Image