وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے

چنئی (پاکستان امیج) آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 2 ہزار رنز مکمل کرلئے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے چنئی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے دوران ون ڈے میں 2000 رنز مکمل کرلیے، انہوں نے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے 65 اننگز کھیلیں۔چنئی میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں محمد رضوان نے 31 رنز بنائے، وکٹ کیپر بلے باز کو جنوبی افریقہ کے کوٹزی نے آؤٹ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *