’’ وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا‘‘ بھارتی باؤلر محمد شامی کا حیران کن بیان

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بھارتی کرکٹر محمد شامی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے دوران دیکھا پاکستان کے سابق کرکٹر نے گیند تبدیلی سے متعلق بیان دیا جس پر آپ صرف ہنس ہی سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسیم بھائی نے ایک انٹرویو میں کرکٹر کو سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ کس طرح گیند کو سیم اور سوئنگ کیا جاسکتا ہے اور کس طرح آئی سی سی ٹیموں کو گیند فراہم کرتا ہے۔
محمد شامی نے کہا کہ مجھے کسی سے حسد نہیں، چاہتا ہوں اور لوگ آئیں اور پرفارم کریں۔

بھارتی کرکٹر نے پاکستانی پیسرز کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ (بیسٹ) سب سے اچھے ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اہم وقت پر ٹیم کیلئے جو پرفارم کرتا ہے وہی اچھا ہوتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *