وکرانت گپتا نے آئی سی سی کو محمد رضوان کی شکایت لگائی تو بھارتی صحافی کو آگے سے ایسا جواب مل گیاکہ پور ی دنیا میں شرمندہ ہوگیا

ممبئی(پاکستان امیج) قومی کرکٹر محمد رضوان نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف اپنی اننگز مظلوم فلسطینیوں کے نام کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا تو یہ بات بھارتی صحافی وکرانت گپتا سے ہضم نہ ہوئی۔ وکرانت گپتا نےمحمد رضوان کے ٹوئٹ کو مینشن کرتے ہوئے آئی سی سی سے پوچھا کیا یہ جائز ہے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2019 جب دھونی نے اپنے گلوز پر فوجی لوگو لگا یا تھا تو اسے فوری طور پر ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا ،کیا آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی یا مذہبی بیانات دینا منع نہیں ہیں؟

مصباح الحق کے بیٹے فہام الحق کتنے لاکھ روپے کے بلے سے کرکٹ کھیلتے ہیں ، جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کے بعد خود ہی اپنی رسوائی کا قصہ سناتے ہوئے وکرانت گپتا نے ایک اور ٹوئٹ میں بتا یا کہ یہ بات کھیل کے میدان میں نہیں ہوئی اس لیے آئی سی سی کا دائرہ کار میں نہیں آتی ، یہ انفرادی کھلاڑی اور ان کے بورڈ کا معاملہ ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *