ون ڈے میں دوسری بار 400 پلس کا ہدف عبور، شبمن کی ڈبل سنچری، ویسٹ انڈیز کو شکست

ممبئی (پاکستان امیج)بھارت نے ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے مات دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

ون ڈے کرکٹ میں دوسری بار کسی ٹیم نے 400 سے زائد رنز کا ہدف عبور کیا،گوہاٹی میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 405 رنز بنائے۔

عامرجینگو نے13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شے ہوپ نے 104 رنز اسکور کیے، اوپنر جان کیمبل نے 68 گیندوں پر9چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے، گرنور برار، کلدیپ یادیو اور رویندرا جڈیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 43.3 اوورز میں 2 وکٹ پر 406 رنز بناکر کامیابی سمیٹ لی، روہت شرما 101، ویراٹ کوہلی 29رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، کپتان شبمن گل نے ناقابل شکست 223 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رتراج گائیکواڈ 31 پر ناٹ آئوٹ رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *