وفاق کا پختونخوا میں امنِ عامہ یقینی بنانے کیلئے ایف سی کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ

پشاور(پاکستان امیج )وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امنِ عامہ یقینی بنانے کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری(ایف سی) کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ قیامِ امن بہتر بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو تربیت کیلئے بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی کو پاکستان کی صفِ اول کی فورس بنانا ترجیح ہے ۔اس کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ نے ایف سی کے شہدا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *