وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں صوبوں کی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کے درپیش چیلنجز اور تجارتی برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تمام چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے وزیر داخلہ کو اپنے اپنے صوبوں میں تاجر برادری کو درپیش مشکلات اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو ملک بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس حوالے سے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آ گاہ کیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کو حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ملاقات میں محسن نقوی نے اعلان کیا کہ وہ جلد پشاور اور کوئٹہ کا خود دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان دوروں کے دوران متعلقہ صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں کی موجودگی میں تاجروں سے تفصیلی نشستیں کی جائیں گی تاکہ درپیش مسائل کا مستقل اور عملی حل نکالا جا سکے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا موقف
’کاروباری برادری کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملکی معیشت کے استحکام میں نجی شعبے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور پاکستان کی ترقی تاجر برادری کی ترقی میں ہی پنہاں ہے۔ پوری حکومت تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔‘

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *