وفاقی وزیر اطلاعات نےٹکراؤ اور تناؤ سے بچنے کیلیے کس سے پرہیز کا مشورہ دیدیا ؟ جانیے

کراچی (پاکستان امیج) وفاقی وزیراطلاعات، عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی معیشت، استحکام اور سا لمیت کے لیے بہتر یہ ہے کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال اور تناؤ نہ پیدا ہو، تمام سیاسی جماعتوں کو پورا سچ بولنا چاہیے آدھا سچ باعث تشویش ہے اور باعث انتشار ہے۔کسی نے گیٹ نمبر 4 کی طرف نہیں دیکھنا۔ گیٹ نمبر 4 سے ہم بھی وہ بھی اور سب پرہیز کریں، میاں صاحب کا ضمیر پانچ چھ سال کے بعد جاگتا ہے ابھی تک یہ کدھر تھے۔لندن سے ہی پریس کانفرنس کرکے لوگوں کو بتا دیتے کہ لندن پلان بنا ہے ۔اگر کوئی ایسا پلان بنا ہے تو جوڈیشل انکوائری کریں۔8 فروری کا جو ڈاکہ پڑا ہے اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات ک اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے آغاز میں پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈائیلاگ کا آغاز ہو تو یہ بہتر ہے ڈائیلاگ کی کیا شکل ہونا چاہیے نہ اس پرفیصلہ کیا گیا ہے اور نہ بات چیت ہوئی ہے۔ڈائیلاگ کیا شکل اختیار کرتا ہے اس کا فارمیٹ کیا ہوتا ہے یہ آنے والے دنوں میں دیکھا جائے گا۔میری خواہش ہے کہ اٹارنی جنرل اس کو کریں کیوں کہ ان کے عدلیہ کے اندر بھی رابطے ہیں ان کی دوستیاں بھی ہیں سوشل سرکل بھی ہے ۔اداروں کے درمیان اس ڈائیلاگ کووزیر قانون، اٹارنی جنرل کی سطح پر شروع کیا جاسکتا ہے اور یہ کارآمد بھی ثابت ہوسکتا ہے۔حکومتی پریس کانفرنس صرف وضاحت تھی کہ کسی نے یہ نہیں کہاآپ بیک آف کر جائیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *