اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے تحت تعطیلات بڑھائی گئی ہیں۔ تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں 5 اگست سے بحال ہوں گی۔
Pakistan Image