وفاقی سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ خصوصی کمیٹی کے ٹی او آر بھی جاری کر دیئے گئے، کمیٹی ارکان میں وفاقی وزیر اقتصادی امور، وزیر مملکت خزانہ بھی شامل ہیں۔

فنانس ڈویژن، کابینہ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، سیکرٹری دفاع ، وفاقی سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے۔

کمیٹی ملازمین کے موجودہ الاؤنسزپر نظرثانی کیلئے سفارشات پر غور کرے گی، کمیٹی اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری سے پہلے کابینہ کو سفارشات دے گی، خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کا کردار ادا کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *