وفاقی سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ‘ب فارم’ کی شرط ختم

اسلام آباد(پاکستان امیج ) حکومت نے وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کے لئے ب فارم کی شرط ختم کردی۔
سکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی، سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے بتایاکہ اس عمل نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادیوں کو متاثر کیا ہے۔ان ہی وجوہات کی بنا پر داخلہ کے لئے پہلے سے رائج لازمی فارم ب کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے، ان کی دستاویزات کی حیثیت سے قطع نظر، سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *