وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بڑا ریلیف دیدیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بڑا ریلیف فراہم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اولمپک کوالیفائرز اور فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 62 ملین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں قومی ٹیم کی میگا ایونٹس میں شرکت کا معاملہ اٹھایا تھا، جس پر کابینہ نے فنڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اولمپک گیمز کوالیفائرز 15 سے 21 جنوری تک عمان میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ 28 سے 31 جنوری تک عمان میں ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *