وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق پاکستان نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 514 ارب روپے بیرونی قرض لیا۔ جولائی تا ستمبر پچھلے سال کے مقابلے 150 ارب 51 کروڑ روپے زیادہ قرضہ ملا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 364 ارب روپے قرض حاصل ہوا تھا۔

دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 41 فیصد زیادہ بیرونی مالی معاونت ملی، تین ماہ میں ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی، نان پراجیکٹ ایڈکی مد میں 336 ارب 44 کروڑ روپے کی مالی معاونت ملی، مختلف منصوبوں کیلئے 178 ارب روپے حاصل ہوئے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو 85 ارب روپے سے زائد کی تیل کی سہولت فراہم کی، ڈالر ٹرم میں 3ماہ میں 1.81 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل ہوئی، گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلےمیں پاکستان کو 50 کروڑ 76 لاکھ ڈالرزیادہ فنڈز ملے۔

جولائی تا ستمبر 39 فیصد زیادہ بیرونی مالی معاونت ملی، عالمی مالیاتی اداروں نے 93 کروڑ 92 لاکھ ڈالر دیئے، اس دوران مختلف ممالک نے 34 کروڑ 47 لاکھ ڈالر فراہم کئے، رواں مالی سال 19 ارب 92 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ آئی ایم ایف سے ملنے والا قرضہ اس کے علاوہ ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *