وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7ای کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7E کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے سیکشن 7E کی بحالی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیلیں بھی خارج کردیں جبکہ سیکشن 7E کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دے دیے گئے۔

سیکشن 7E کے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیرِ استعمال نہیں تھے۔

پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے سیکشن 7E کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس نے سیکشن 7E کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔

آئینی عدالت نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف شہریوں کی اپیلیں منظور کرلیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7E سے متعلق کیس کا فیصلہ 30 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔

عدالتی فیصلے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

200 یونٹ تک بجلی سبسڈی ختم، پاکستان کی آئی ایم ایف کو نیا نظام متعارف کرانیکی یقین دہانی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو تحریری یقین دہانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email