دوحہ (پاکستان امیج)دوحہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں داخلی سیکیورٹی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیرداخلہ اورداخلی سلامتی فورس لخویہ کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سےملاقات ہوئی،ملاقات میں داخلی سیکیورٹی کےشعبوں میں تعاون بڑھانے،سیکیورٹی شراکت داری مضبوط بنانے اورخطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائےداخلہ نےباہمی تعاون مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کیا،محسن نقوی نےکہاکہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کےلیےملکر کام کررہے ہیں،جبکہ قطری وزیرداخلہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے کا اظہار کیا۔
Pakistan Image