اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی جس دوران پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشتگردی ، انسداد منشیات ، سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں وزارت داخلہ بھر پور معاونت کرے گی ، اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کو نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ سے ٹریننگ کے خواہمشند ہیں، اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کریں گے ،جڑانوالہ سانحہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کےسامنے پیش کیا گیا۔
دوونوں رہنماوں میں امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے متعلق بھی گفتگو ہوئی جس دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا انعقاد کامیاب رہا، بہترین انتظامات کیئے گئے ، امریکہ بین الاقوامی کرکٹ کی نئی منزل بنا ہے ، امریکہ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کامیاب رہا، بہترین انتظامات کیئے گئے ۔
امریکی سفیر نے کہا کہ شائقین کی بڑی تعداد دلچسپ اور سنسنی خیز میچوں میں محظوظ ہوئی۔
Pakistan Image