وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس،منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ غیرقانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا، منی لانڈرنگ میں ملوث افراد، اداروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، منی چینجرز کے ذریعے رقوم منتقلی کو بھی سٹریم لائن کیا جائے گا۔

اجلاس میں بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے عمل کو شفاف اور فول پروف بنانے کا فیصلہ کیاگیا، اس حوالے سے ورکنگ گروپ تمام متعلقہ امور پر پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا۔

اجلاس میں سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی وزرا نے کہاکہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں،گورنر سٹیٹ بینک نے بینکنگ چینلز سے رقوم کی ترسیل کے نظام پر بریفنگ دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *