اسلام آباد (پاکستان امیج )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محمد اورنگزیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا۔
رپورٹ کے مطابق اگلے چند ہفتوں میں مثبت نتائج کی توقع کے ساتھ پاکستان نے سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں کے سامنے اپنا موقف موثر انداز میں پیش کیا اور آئی ایم ایف کی جانب سے ’ہیلتھ سرٹیفکیٹ‘ ملنے کے بعد ملکی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image