وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دے دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری سمت بڑی واضح ہے سپر ٹیکس کو ختم کرنا ہے، ہم ہر سال سپر ٹیکس کے خاتمے کی مزید کوشش کرتے رہیں گے۔

دوران اجلاس رکن کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے تجویز پیش کی کہ سپر ٹیکس میں استثناکی حد 50 کروڑ کی بجائے ایک ارب کردیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ حد ایک ارب کرنے کیلئے پھر 250 ارب کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے ہونگے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی اور قیمتوں میں کمی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(پاکستان امیج)پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی اور پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email