وزیر اعلیٰ کا ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر پیغام

لاہور( پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹ کھیل کے جوش و خروش کو ہم تک پہنچاتے ہیں۔نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے سپورٹس جرنلسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پنجاب خاص طور پر لاہور میں سپورٹس جرنلسٹ کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ اپنے تجزیوں اور رپورٹنگ کے ذریعے کھیلوں کی مثبت کوریج کرتے ہیں۔ سپورٹس جرنلسٹ ناصرف تفریح فراہم کرتے ہے بلکہ معلومات بھی مہیا کرتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سپوررٹس جرنلسٹ کا کردار نہا یت اہم ہے۔ پنجا ب میں پہلی خواتین کھلاڑیوں کے لئے پنک گیمز کی کوریج کے لئے سپورٹس رپورٹرز نے مثبت کردار ادا کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ توقع ہے سپورٹس جرنلسٹ عوام کی دلچسپی کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *