وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے آٹھ رکنی کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے اپنا ڈرافٹ تیار کرے گی، 45 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وزیراعظم آفس کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی، سیکرٹری قانون، وکلا فیصل نقوی، علی المانی، زینب جنجوعہ اور ابراہیم آفریدی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

آئی ایم ایف کا اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ، تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email