اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
Pakistan Image