اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے معروف مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہ زیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے شاہ زیب رند کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیرِ اعظم نے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا چیک ان کے والد خیر محمد کو پیش کیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ شاہ زیب جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا فخر ہیں اور حکومت نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image