وزیرداخلہ کے مولانافضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق بیان پر جے یو آئی کا ردعمل

اسلام آباد (پاکستان امیج)وزیرداخلہ کے سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق بیان پر جے یو آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق بیان تشویشناک ہے ۔حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتی تو ناکامی کا اعلان کرے ۔

ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں ،جےیوآئی اور اسکی قیادت کو انتخابات سے باہر رکھنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا،انتخابات سے قبل اس قسم کے بیانات دے کر عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کیا جارہا ہے ،جے یو آئی کو عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتی ،مولانا فضل الرحمان سمیت تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ،ہماری امن وامان کی بات کو انتخابات سے فرار قرار دیا جاتا ہے ،حکومت مولانا فضل الرحمان سمیت تمام جےیوآئی قیادت کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *