وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی پر مسلم لیگ ن کا ردعمل آگیا

لاہور (پاکستان امیج)وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی پر مسلم لیگ ن کا ردعمل آگیااور خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت ماضی میں بھی وفاق پر حملے کرتی رہی، نتیجہ انتشار، نفرت اور معاشی تباہی میں بڑھاوے کے سوا کچھ نہ نکلا، انتشاری اس بار بھی اسلام آباد پر چڑھائی اور قبضہ کرنے آئے تو بطور حکمران واپس جانا ناممکن ہو جائے گا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گھیراؤ جلاؤ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست چل سکتی ہے نہ فاشسٹ رویہ برداشت کیا جائے گا، نیا 9 مئی کرنے کے بجائے اپنی لمبی زبانیں اور ہاتھ پاؤں لپیٹ کر عقل کا استعمال کرو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *