وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

اسلام آباد(پاکستان امیج)انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کے احکامات پر جوڈیشل کمپلیکس سمیت مختلف مقامات پر ملزمان کی طلبی کے نوٹسز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جن میں انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی نوٹسز کے مطابق سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *