وزیراعلیٰ کے پی اڈيالہ جیل کے باہر مظاہروں کےبجائے صوبے میں آٹاملیں چلانے پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اڈيالہ جیل کے باہر مظاہرے کرنےکے بجائے صوبے میں آٹا ملیں چلانے پر توجہ دیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیاسی نعروں اور مولا جٹ والی بڑھکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی، پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹ کے تحت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی اولین ذمہ داری اپنے صوبے کے عوام ہیں ، کے پی حکومت پاسکو سے خریداری کرے یا اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *