وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوگیا، لیسکو نے مریم نواز کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیسکو کے پہلے 4 بیجز میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا، پہلے چار بیجز کو بل جاری ہونے کے بعد دوبارہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے ٹیکسز اور بجلی کی قیمت جمع کرنے کے بعد 14 روپے فی یونٹ رقم بلوں سے نکالی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بقیہ رقم ادا کر دی گئی کی تحریر بھی بلوں پر درج کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بل ڈسٹری بیوٹرز بلوں کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں، تمام افسران کو صارف کو بل کے ساتھ پمفلٹ دے کر تصویر بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *