وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسمبلی کیلئے روانہ ہونے سے قبل کہاں گئیں ؟ ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور (پاکستان امیج)پنجاب اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہونے جارہی ہے جس کیلئے اراکین اسمبلی کا پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو چکاہے تاہم نامزدوزیراعلیٰ مریم نواز نے روانگی سے قبل آبائی قبرستان میں کی والدہ کی قبر پر دعا کی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے جاتی امراء میں آبائی قبرستان میں اپنے دادا ، دادی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی، انہوں نے قرآن خوانی کی اور پھول رکھے۔ مریم نواز کچھ دیر اپنی والدہ کی قبر پر موجود ہیں اور تلاوت کی ۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے طلب کیا گیاہے ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو چکاہے جس کے بعد اب لیڈر آف ہاوس کا انتخاب ہونا ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *