وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کینیڈا جانے کےخواہشمند نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (پاکستان امیج )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کینیڈا کے ساتھ افرادی قوت بھیجنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مابین افرادی قوت کینیڈا بھجوانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے، ایم او یو پردستخط کی تقریب وینکوور میں کنیڈین قونصل خانے میں منعقد ہوئی، مفاہمت کی یادداشت پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر اور بشری رحمان نے دستخط کیے۔ تقریب میں قونصل جنرل جانباز خان نے خصوصی شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایم او یو پر دستخط کے وینکوور میں موجودوزارتی وفد کو مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب سے کینیڈا افرادی قوت بھجوانے کا ایم او یو معاشی ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے پنجاب سے کنیڈین صوبوں کے لئےلیبر بھجوانے کی درخواست کی ہے ۔مشترکہ مفاد کے لیے مذہبی اور تعلیمی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔

پنجاب حکومت کا تین رکنی وزارتی وفد دستخط کرنے وینکوور کے دورے پر ہے، پنجاب کے وزارتی وفد میں وزیر تجارت ایس ایم تنویر، وزیر تعلیم منصور قادر اور وزیر سیاحت عامر میر شامل ہیں۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ ادداشت کا مقصد پنجاب اور کینیڈین صوبوں برٹش کولمبیا اور البرٹا کے مابین معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ عامر کا کہناتھا کہ مفاہمت سے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *