کراچی (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوازبشاہ کے علاقے میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوابشاہ واقعے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ پیش کی جائے، قیام امن کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
واضح رہے کہ نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں پیش آیا جہاں ڈاہری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا۔
Pakistan Image