وزیراعلیٰ سندھ کا عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت کا اعلان

کراچی(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو عید کے موقع پر سزا میں 90 روز کی معافی دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ دہشت گردی، جاسوسی، ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ قتل، زیادتی،اغوا ،ڈکیتی، رہزنی اور مالی غبن کے قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ منشیات، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *