اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
نگران وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفٰی منظور کرلیا گیا ہے، استعفیٰ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا،نگران وزیراعظم نے ایک ماہ نوٹس کا دورانیہ بھی ختم کر دیا۔
ڈاکٹرتوقیر شاہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر تھے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے توقیر شاہ کو سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مزید ایک سال کی توسیع دی تھی۔
نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی، استعفیٰ منظور۔۔۔!!! pic.twitter.com/aX3GDcrZxM
— Mughees Ali (@mugheesali81) October 27, 2023
ڈاکٹر توقیر شاہ کی ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ملازمت ہو چکی ہے،اس لئے ڈاکٹر توقیر شاہ نے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
Pakistan Image