وزیراعظم کی ہدایات پر ٹول فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ٹول فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر ٹول فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل کردیا گیا ہے، این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا کیونکہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *