وزیراعظم کی وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ آمد، محسن نقوی کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ آمد ہوئی، انہوں نے محسن نقوی کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم نے محسن نقوی کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے، ملاقات میں ملک کی داخلی سکیورٹی اور مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *