وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال، حکومتی امور پر تبادلہ خیال

لاہور(پاکستان امیج) وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سےاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کے درمیان ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا، اس پر نواز شریف نے عوامی مشکلات کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے پر زور دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود غریب طبقے کو تحفظ دینے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، میاں نواز شریف کو ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے قومی قیادت کی پس پردہ کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جیت لیا

سعودی عرب (پاکستان امیج )سعودی پرو لیگ کے آخری مرحلے میں کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email