وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

سردار محمد یوسف نے وزارتِ مذہبی امور سے متعلق امور اور وزارت کی جانب سے جاری اقدامات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حج کے لئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *