وزیراعظم کی صدارت میں گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر اجلاس، غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کو معطل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر اجلاس ہوا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے،غذاتی تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں، گندم کی خریداری کے عمل کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہ کرائی گئی؟وزیراعظم کی گندم خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکیدکی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاسکو کے سٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کسان کے معاشی تحفظ کیلئے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے،پاسکو 4لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور موثر طریقے سے خریداری کرے،کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *