اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات سٹاک اور کھپت پر ہائی پاورڈ کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ دی،دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیارکر لیاگیا۔تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام اور دفاتر کیلئے ورک فراہم ہوم کا پلان تیار کیاگیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اقدامات سے ایندھن سٹاک کا موثر استعمال اور طلب میں کمی ہو سکے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار کرنے کا پلان بھی زیر غورآیا۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
Pakistan Image